بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کوئی چیز صرف کسی کے نام کرنے سے وہ چیز اس کی نہیں ہوگی بلکہ مالک کی ہوگی


سوال

ہم  6 بھائی ہیں، سب سے بڑے بھائی کی فیملی کراچی میں رہتی ہے، باقی بھائیوں کی فیملی گاؤں میں اکھٹی رہتی ہے، بڑا بھائی اپنی فیملی بھی چلاتا ہے ،اور باقی بھائیوں کی فیملی اور ماں باپ کی طرف بھی پیسے بھجواتا ہے، بڑے بھائی کا کاروبار کراچی میں ہے، اور ساتھ میں ایک بھائی بھی کام کرتا ہے، اب بڑا بھائی اپنی کمائی سے الگ سے زمین لیتا ہے، اور بوجہ شناختی کارڈ کی مجبوری زمین والد کے نام کرواتا ہے، لیکن یہ واضح کرتا ہے کہ یہ پلاٹ صرف میرا ہے، زمین  انتقال چڑھانے پر قانونی طور پر سب کے نام لگ جاتی ہے،  کیا شریعت کی نظر میں سب بھائیوں کا بڑے بھائی کی زمین میں حصہ ہے؟جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔

جواب

صورت مسئولہ میں مذکورہ زمین کا مالک صرف بڑا بھائی ہے، اس میں دوسرے بھائیوں کا شرعاکوئی حصہ نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"بخلاف جعلته باسمك فإنه ليس بهبة."

)کتاب الہبہ ج:5 ،ص:689،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501101001

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں