بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی کے انتقال کی خبر پر کیا پڑھیں؟


سوال

 آج کل سماجی رابطوں کے ذریعے جب کسی کے انتقال کی اطلاع ملتی ہے تو اس اطلاع پر کچھ لوگ انا للہ لکھتے ہیں اور کچھ R.I.P یعنی ریسٹ ان پیس لکھتے ہیں جس کا مطلب جنت میں جگہ ملنےکی دعا دینا ہوتا ہے اب یہ R.I.p غیر مسلموں کے انتقال کی خبروں پر لکھا نظر آنے لگا ہے جب کہ جنت تو ایمان والوں کے  لیے مشروط ہے رہنمائی فرمائیں کہ ایسا لکھنا کیسا ہے اور لکھنے والے کو سمجھانا کیسا ہے؟

جواب

قرآن کی تعلیم اور شریعتِ  مطہرہ نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ  جب مصیبت آئے یا مصیبت کی خبر سنیں تو یہ پڑھیں:

"إنا لله و إنا إلیه راجعون."

غیر مسلم کے لیے مغفرت کی دعا کرنا ممنوع ہے؛   لہٰذا اس کےلیے مغفرت کی دعا بھی نہ کی جائے  اور ایسے نقوش ،علامات اور مخفف الفاظ بھی استعمال نہ کیے جائیں جو مغفرت کی دعا پر دلالت کرتے ہوں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201422

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں