بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی کمپنی کی مصنوعات کی نقل کر کے بیچنا


سوال

ایک کمپنی ہے جو کسی دوسری کمپنی کی مصنوعات کی ساخت پر بعینہ اسی طرح کی نقل مصنوعات تیار کرتی ہے، میں اس دوسری نقل والی کمپنی کا سامان کمپنی سے خریدکر آگے دکانداروں پر منافع کے ساتھ بیچتا ہوں اور ساتھ ساتھ یہ وضاحت بھی کرتا ہوں کہ یہ مصنوعات اصلی نہیں، بلکہ نقل ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ میرے لیے باوجود اس وضاحت کے کہ یہ مصنوعات نقل ہیں یہ کاروبار جائز ہے یا نہیں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ سائل اگر بیچتے وقت پوری وضاحت کرکے بیچتا ہے کہ یہ اصل نہیں ہے، تو اس کے لیے بیچنا جائز ہے۔ دکان دار کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ عام صارف (خریدار) کے سامنے بالکل واضح کرکے بیچے کہ یہ اصل نہیں، بلکہ نقل ہے۔ جو شخص بھی ایسی کمپنی کا سامان وضاحت کیے بغیر بیچے یہ درست نہیں ہے، کیوں کہ جو کمپنی کسی دوسری کمپنی کی مصنوع (پروڈکٹ) کی نقل بنا کر فروخت کرتی ہے عمومًا اس کا مقصد اصل کمپنی کے نام اور چیز کا استعمال کرکے نفع کمانا ہوتاہے، اور اس موقع پر نقل ہونے کی وضاحت نہ کرنا دھوکا دینا ہے، جو کہ ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200284

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں