بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی بزرگ کو غوث اعظم کہنا


سوال

محترم مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ بہت سے لوگ شيخ عبدالقادر جيلانی رحمہ الله کو غوث اعظم کے نام سے پکارتے ہيں جبکے غوث اعظم کے معنی مشکل کشا، حاجت روا اور فرياد رس ہے ان تمام صفات کا تعلق صرف اور صرف الله تعالی کی ذات سے ہے کيا اسطرح کسی الله کے ولی کو الله تعالی کی صفات سے پکارا جاسکتا ہے کيا يے شرک زمرے ميں آتا ہے ۔

جواب

صورت مسئولہ میں اگر کوئی شخص کسی ولی اللہ کو اس عقیدے کے ساتھ پکارتا ہے کہ یہ میری مشکل اور پریشانی حل کر سکتا ہے تواس طرح کا عقیدہ رکھنا شرک کے زمرے میں آتا ہے،اور اگر صرف عام مروج لفظ ہونے کی وجہ سے کسی کو غوث اعظم کہہ دیتاہے اور باطل عقیدہ نہیں رکھتا تو صرف اس لفظ کے کہنے سے شرک لازم نہیں آتا۔


فتوی نمبر : 143101200691

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں