بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 شوال 1445ھ 09 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی بھی نیک عمل کو حقیر نہیں سمجھنا چاہیے


سوال

کیا مذکورہ  قول  امام ابن عبد البر رحمہ الله کا قول ہے ؟

"عقل مند مؤمن کے لیے یہ مناسب نہیں ہے، کہ وہ کِسی بھی نیک عمل کو حقیر سمجھے، کیوں کہ بسا اوقات بہت چھوٹے سے عمل کی وجہ سے اُسے معاف کر دیا جاتا ہے۔"

جواب

امام ابن عبد البر رحمہ اللہ نے اپنی کتاب "التمہید" شرح "مؤطا امام مالک رحمہ اللہ "ایک حدیث کی شرح کے ذیل میں  درج بالا قول تحریر فرمایا ہے۔

التمہید - ابن عبد البر میں ہے:

"حديث ثان لسمي: مالك، عن سمي مولى أبي بكر، عن أبي صالح، عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "بينما رجل يمشي بطريق إذ وجد غصن شوك على الطريق فأخره، فشكر الله له، فغفر له." ........... وفي هذا الحديث من الفقه: أن نزع الأذى من الطرق من أعمال البر، وأن أعمال البر تكفر السيئات، وتوجب الغفران والحسنات.

ولا ينبغي للعاقل المؤمن أن يحتقر شيئا من أعمال البر، فربما غفر له بأقلها؛ ألا ترى إلى ما في هذا الحديث من أن الله شكر له إذ نزع غصن الشوك عن الطريق فغفر له ذنوبه؟ وقد قال صلى الله عليه وسلم: "الإيمان بضع وسبعون شعبة، أعلاها لا إله إلا الله، وأدناها إماطة الأذى عن الطريق، والحياء شعبة من الإيمان". وقال الله عز وجل: {فمن يعمل مثقال ذرة خيرا يره و من يعمل مثقال ذرة شرا يره}."

(باب السين، سمي مولى أبي بكر، ص:538،539، ج:13، ط: مؤسسة الفرقان للتراث الإسلامي - لندن)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144502100852

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں