دوشریک ہیں کاروبار میں ایک کا حصہ 75فیصد ہے اور دوسرے کا 25فیصد ہے اب 25فیصد والا محنت کرتا ہے منافع نصف نصف ہے اور75فیصد والا دکان کا کرایہ بھی لیتا ہے اب دکان کا کرایہ لینا اس کے لیے جائز ہے کہ نہیں ؟
مذکورہ کاروبار میں دکان کا مالک بھی شریک ہے، لہٰذا شریک کا اپنی ہی دکان کا کرایہ لینا شرعًا جائز نہیں، اس کی صحیح متبادل صورت یہ ہے کہ دکان کا مالک باہمی رضامندی سے اپنے نفع کے تناسب میں کچھ اضافہ کرلے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144107200586
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن