بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی کی پیٹھ پیچھے قرآن پڑھنا


سوال

کسی کی  پیٹھ  پیچھےقرآن مجید اٹھاکر تلاوت  کرنا چاہے مسجد میں ہو یا باہر،  کیاجائز ہے؟

جواب

مسجد ہو یا  گھر  بہر صورت قرآنِ کریم کا ادب واحترام لازم ہے، اور بے ادبی کی کسی بھی صورت سے بچنا چاہیے، اس لیے حتی المقدور قرآن کریم کی جانب پشت نہ کی جائے اور نہ ہی کسی کی پشت کی جانب قرآن کریم لے کر تلاوت کی جائے، البتہ جہاں جگہ کی تنگی ہو اور متبادل کوئی صورت نہ ہو توچوں کہ یہاں بے احترامی یابے ادبی مقصود نہیں ہوتی،  اس لیے جگہ کی تنگی کی صورت میں پشت کی جانب بیٹھ  کر بھی تلاوت کرنادرست ہے۔(آپ کے مسائل اور ان کاحل4/491) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201784

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں