بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کرایہ پر دینے کی نیت سے خریدی گئی دکان کی قیمت پر زکات ہے یا نہیں ؟


سوال

میں نے ایک دکان خریدی ہے،لیکن یہ دکان ابھی تک کرایہ پر نہیں لگی ہے،تو اس دکان کی جو اصل قیمت ہے،کیا اس پر زکات لازم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر آپ نے دکان بیچنے کی نیت سے نہیں خریدی ،بلکہ   صرف کرایہ کے حصول کے لیے مذکورہ  دکان خریدی ہے، تو اس دکان کی مالیت پر زکوة واجب نہیں ہے۔تاہم   جب مذکورہ دکان سے کرایہ حاصل ہونے لگے ،اس وقت  اس سے حاصل کرایہ کی رقم  پر حسب شرائط زکوة واجب ہوگی۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"‌ولو ‌اشترى ‌قدورا ‌من ‌صفر ‌يمسكها ‌ويؤاجرها لا تجب فيها الزكاة كما لا تجب في بيوت الغلة."

(كتاب الزكاة، مسائل شتي في الزكاة، ج:1، ص:180، ط:دار الفكر۔بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144508102720

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں