بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کراماً کاتبین کی تبدیلی کا وقت


سوال

کیاکرامًاکاتبین بھی صبح شام تبدیل ہوتےہیں؟

جواب

واضح رہے کہ احادیث مبارکہ کی روشنی میں  اکثر محدثین کے نزدیک صبح و شام تبدیل ہونے والے فرشتوں سے مراد وہ فرشتے ہیں جو اللہ تعالی نے انسان کی حفاظت کے لیے مقرر کیے ہیں، البتہ بعض محدثین کے ہاں اس میں کرامًا کاتبین  بھی  شامل ہیں،  باقی کرامًا کاتبین صبح وشام تبدیل ہوتے ہیں یانہیں  ، یہ اتنا اہم نہیں ہے جتنا اہم یہ ہے کہ وہ نامہ اعمال میں لکھ کیا رہے ہیں؛  لہذا غیر ضروری، غیر مفید مباحث میں پڑنے کے بجائے اعمال صالحہ کی کثرت پر توجہ دی جائے جو اصل مقصود ہے

الفتح الربانی میں ہے:

"عن أبى هريرة رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إن لله ملائكة يتعاقبون ملائكة الليل وملائكة النهار فيجتمعون في صلاة الفجر وصلاة العصر، ثم يعرج إليه الذين كانوا فيكم فيسألهم وهو أعلم، فيقول كيف تركتم عبادى؟ فيقولون تركناهم يصلون وأتيناهم يصلون"

"التعاقب يكون بين فريقين يأتى أحدهما عقب الآخر والمراد بملائكة الليل وملائكة النهار هم الحفظة وعليه الجمهور أخذا من قوله تعالى (له معقبات من بين يديه ومن خلفه يحفظونه من أمر الله) أى بأمره عز وجل وقال بعضهم هم حفظة الأعمال أخذا من قوله تعالى (وإن عليكم لحافظين ‌كراما ‌كاتبين) وقيل المراد بذلك الجميع واللفظ لا يأباه"

(کتاب الصلاۃ، ج:2 ، ص:221، ط:دار إحياء التراث العربي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408101258

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں