بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کراماً کاتبین انسان کی پیدائش سے پہلے کدھر ہوتے ہیں اور مرنے کے بعد کدھر جاتے ہیں؟


سوال

انسان کے پیدا ہونے سے پہلے اور مر جانے کے بعد کراماً کاتبین فرشتے کہاں جاتے ہیں؟ کیا وہ مردے کی قبر پر قیامت تک عبادت کرتے رہتے ہیں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ کراماً کاتبین کے نامۂ اعمال لکھنے کے متعلق بہت سی احادیث وارد ہیں،لیکن اس بابت کوئی وضاحت تتبعِ بسیار کے بعد بھی نہ مل سکی کہ یہ فرشتے انسان کی پیدائش سےپہلے کدھر ہوتے ہیں اور انسان کے مرنے کے بعد کدھر چلے جاتے ہیں اور نہ ہی ان فرشتوں کے مردے کی قبر میں عبادت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی صراحت ہمیں نظرآئی۔

بہر حال یہ کوئی ایسا سوال نہیں کہ جس سے دین ودنیا کا کوئی فائدہ ہو یاجس پر قبر وحشر کی کامیابی موقوف ہو؛ لہٰذا اس طرح کے سوالات سے بالکلیہ اجتناب کیاجائے۔

شرح النووي علي صحيح مسلم  میں ہے:

"قال الله تعالى ما يلفظ من قول إلا لديه ‌رقيب ‌عتيد واختلف السلف والعلماء في أنه هل يكتب جميع ما يلفظ به العبد وإن كان مباحا لا ثواب فيه ولا عقاب لعموم الآية أم لا يكتب إلا مافيه جزاء من ثواب أو عقاب وإلى الثاني ذهب بن عباس رضي الله عنهما وغيره من العلماء وعلى هذا تكون الآية مخصوصة أي ما يلفظ من قول يترتب عليه جزاء وقد ندب الشرع إلى الإمساك عن كثير من المباحات لئلا ينجر صاحبها إلى المحرمات أو المكروهات."

(ص:١٩،ج:٢،كتاب الإيمان،باب الحث على إكرام الجار والضيف ولزوم الصمت إلا عن الخير،ط:دار إحياء التراث)

حاشية ابن عابدينمیں ہے:

"وبالجملة كما قال بعض المحققين: أنه لا ينبغي ذكر هذه المسألة إلا مع مزيد الأدب. وليست من المسائل التي ‌يضر ‌جهلها أو يسأل عنها في القبر أو في الموقف، فحفظ اللسان عن التكلم فيها إلا بخير أولى وأسلم."

(ص:١٨٥،ج:٣،کتاب النکاح،مطلب في الكلام على أبوي النبي صلى الله عليه وسلم،ط:ایج ایم سعید)

الموسوعة الفقهية الكويتيةمیں ہے:

"ويكره كثرة السؤال، ‌والسؤال ‌عما ‌لا ينفع في الدين، والسؤال عما لم يقع، وأن يسأل عن صعاب المسائل، وعن الحكمة في المسائل التعبدية، ويكره أن يبلغ بالسؤال حد التعمق والتكلف، وأن يسأل على سبيل التعنت والإفحام وطلب الغلبة في الخصام، لما في الحديث: إن أبغض الرجال إلى الله الألد الخصم."

(ص:٤٩،ج:٣٢،حرف: ف، الفتوی،ط:دار الصفوۃ،مصر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144507100544

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں