بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کن لوگوں کا مسجد جانا ممنوع ہے؟


سوال

وہ کون کون سے شرعی اعذار ہیں جن کی وجہ سے کسی شخص کو مسجد میں آنے سے روکا جاسکتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ مساجد  اللہ کے گھر ہیں اور اس کا تقدس لازم ہے اسی لئے شریعتِ مطہرہ نے کچھ لوگوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکا ہےمثلاً: نشہ کرنے والے کو نشے کی حالت میں، اور جنبی  اور حائضہ اور نفساء کو ناپاک ہونے کی وجہ سےمسجد میں داخل ہونے سے منع کیاگیا ہے۔

قرآنِ کریم میں ہے:

﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنتُمْ سُكَارَىٰ حَتَّىٰ تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ وَلَا جُنُبًا إِلَّا عَابِرِي سَبِيلٍ حَتَّىٰ تَغْتَسِلُوا ۚ وَإِن كُنتُم مَّرْضَىٰ أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِّنكُم مِّنَ الْغَائِطِ أَوْ لَامَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوا بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَفُوًّا غَفُورًا﴾

[ النساء: 43]

ترجمہ:’’اے ایمان والو تم نماز کے پاس بھی ایسی حالت میں مت جاؤ کہ تم نشہ میں ہو یہاں تک کہ تم سمجھنے لگو کہ منہ سے کیا کہتے ہو اور حالتِ جنابت میں بھی باستثناء تمہارے مسافر ہو نے کی حالت کےیہاں تک کہ غسل کر لو اور اگر تم بیمار ہویا حالتِ سفر میں ہویا تم میں سے کوئی شخص استنجے سے آیا ہو  یا تم نے بیبیوں سے قربت کی ہوپھر تم کو پانی نہ ملے تو تم پاک زمین سے تیمم کر لیا کرویعنی اپنے چہرے اور ہاتھوں پر پھیر لیا کرو، بلا شبہ اللہ تعالی بڑے معاف کرنے والے بڑے بخشنے والے ہیں‘‘۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409101372

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں