بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کن کن چیزوں سے روزہ ٹوٹتا ہے؟


سوال

کن کن چیزوں سے روزہ ٹوٹتا ہے؟

جواب

ہر وہ چیز جو معتاد راستوں (منہ ، ناک ، کان وغیرہ) سے  انسان کے بدن  میں داخل ہوجائے، اور  جماع یا ہر وہ فعل جس میں جماع کا معنی پایا جائے یعنی بغیر جماع کے انزال ہوجائے تو اس سے  روزہ ٹوٹ جاتا ہے خواہ غلطی سے ہو یا زبردستی  سے۔

 اس کی جزئیات بہت زیادہ ہیں، لہذا یہاں ان سب کا لکھنا مشکل ہے، جس مسئلے کے بارے میں حکم معلوم کرنا ہو، وہ متعینہ طور پر لکھ کر معلوم کرلیجیے، یا اس کی تفصیل کے لیے مفتی انعام الحق قاسمی صاحب مدظلہم کی کتاب ”روزہ کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا“ کا مطالعہ کیجیے۔

 بدائع الصنائع میں ہے: 

"وعلى هذا الأصل ينبني بيان ‌ما ‌يفسد ‌الصوم وينقضه لأن انتقاض الشيء عند فوات ركنه أمر ضروري، وذلك بالأكل، والشرب، والجماع سواء كان صورة ومعنى، أو صورة لا معنى، أو معنى لا صورة وسواء كان بغير عذر، أو بعذر وسواء كان عمدا، أو خطأ طوعا، أو كرها بعد أن كان ذاكرا لصومه لا ناسيا ولا في معنى الناسي"۔

(‌‌كتاب الصوم،فصل أركان الصيام، ج:1، ص: 90، ط: دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100745

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں