بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ربیع الثانی 1446ھ 11 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

کن قبائل کو زکاة نہیں دے سکتے؟


سوال

کون کون سے قبیلے ہیں جو زکاۃ نہیں لے سکتے؟

جواب

قبیلہ بنی ہاشم کی پانچ  شاخوں کو زکاۃ دینا اور ان کے لیے زکاۃ لینا شرعًا منع ہے،  آلِ علی رضی اللہ عنہ( جن میں سے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد کو سادات کہا جاتا ہے اور دیگر کو علوی)  ، آل عباس رضی اللہ عنہ ( جو عباسی کہلاتے ہیں)، آلِ جعفر رضی اللہ عنہ ( جو جعفری کہلاتے ہیں)، آلِ عقیل اور آلِ حارث۔

یہ عبدالمطلب کی اولاد میں سے وہ خاندان ہیں جنہوں نے خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر موقع پر مدد کی، اور مدد سے پہلو تہی نہ برتی، جس کے صلہ میں ان خاندانوں پر لوگوں کے مال کا میل کچیل حرام کردیا گیا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وَلَا يُدْفَعُ إلَى بَنِي هَاشِمٍ، وَهُمْ آلُ عَلِيٍّ وَآلُ عَبَّاسٍ وَآلُ جَعْفَرِ وَآلُ عَقِيلٍ وَآلُ الْحَارِثِ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ كَذَا فِي الْهِدَايَةِ وَيَجُوزُ الدَّفْعُ إلَى مَنْ عَدَاهُمْ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ كَذُرِّيَّةِ أَبِي لَهَبٍ؛ لِأَنَّهُمْ لَمْ يُنَاصِرُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَذَا فِي السِّرَاجِ الْوَهَّاجِ. هَذَا فِي الْوَاجِبَاتِ كَالزَّكَاةِ وَالنَّذْرِ وَالْعُشْرِ وَالْكَفَّارَةِ فَأَمَّا التَّطَوُّعُ فَيَجُوزُ الصَّرْفُ إلَيْهِمْ كَذَا فِي الْكَافِي، وَكَذَا لَا يُدْفَعُ إلَى مَوَالِيهِمْ، كَذَا فِي الْعَيْنِيِّ شَرْحِ الْكَنْزِ. وَيَجُوزُ صَرْفُ خُمُسِ الرِّكَازِ وَالْمَعْدِنِ إلَى فُقَرَاءِ بَنِي هَاشِمٍ، كَذَا فِي الْجَوْهَرَةِ النَّيِّرَةِ."

( كتاب الزكاة، الْبَابُ السَّابِعُ فِي الْمَصَارِفِ، ١ / ١٨٩، ط: ظار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200337

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں