بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا یاجوج ماجوج دو قبیلوں کے نام ہیں؟


سوال

یاجوج ماجوج صرف دو آدمی ہیں یا اس کا پورا ایک خاندان یا قبیلہ کا نام ہے؟

جواب

واضح رہے کہ صحیح قول کے مطابق "یاجوج وماجوج" دو قومیں ہیں ، اور یافث بن نوح کی اولاد میں سے ہیں۔

تفسیر بغوی میں ہے:

"قال أهل التواريخ: أولاد نوح ثلاثة سام وحام ويافث، فسام أبو العرب والعجم والروم، وحام أبو الحبشة والزنج والنوبة، ويافث أبو الترك والخزر والصقالبة، ويأجوج ومأجوج قال ابن عباس في رواية عطاء: هم عشرة أجزاء وولد آدم كلهم جزء.

«1375» م وروي عن حذيفة مرفوعا: إن يأجوج [أمة] [5] ومأجوج أمة، كل أمة [أربعمائة] [6] أمة لا يموت الرجل منهم حتى ينظر إلى ألف ذكر من صلبه، كلهم قد حمل السلاح وهم من ولد آدم."

(سورة الكهف، أيت: 92-94، ج:3، ص:214، دار إحياء التراث العربي)

تفسیر ثعلبی میں ہے:

"عن حذيفة (1) - رضي الله عنه - قال: سألت النبي - صلى الله عليه وسلم - عن يأجوج ومأجوج، فقال: "يأجوج أمة ومأجوج أمة، كل أمة أربع مائة ألف أمة، لا يموت الرجل منهم حتى ينظر إلى ألف ذكر من صلبه كلهم قد حمل السلاح"."

(سورة الكهف، آيت: 94، ج:17، ص:271، ط:دار التفسير)

"معارف القرآن لادریس کاندھلویؒ" میں ہے:

"صحیح قول یہ ہے کہ یاجوج وماجوج دو قومیں ہیں اور یافث بن نوح کی اولاد ہیں جو بطنِ حواء سے پیدا ہوئی."

(سورہ کہف: آیت:94، یاجوج ماجوج کون ہیں؟ ج:5، ص:29، ط:مکتبۃ المعارف)

فقط واللہ اَعلم


فتوی نمبر : 144506101709

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں