بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا وللمومنین میں تمام مومنین شامل ہیں


سوال

رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَاب۔۔ مفتی صاحب کیا اس دعا کا مطلب قیامت تک آنے والے تمام مسلمانوں کی مغفرت کی دعا کے ہیں۔

جواب

صورت مسئولہ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے  مذکورہ دعا   قیامت تک آنے والے تمام مومنین کی مغفرت  کے لیے فرمائی ہے ۔

صفوۃ التفاسیر میں ہے :

"{رَبَّنَا اغفر لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الحساب}هذه هي الدعوة السابعة وبها ختم إِبراهيم دعاءه الضارع الخاشع بالاستغفار له ولوالديه ولجميع المؤمنين".

(سورۃ ابراھیم،93/2،دار الصابوني)

تفسیر ابن کثیر میں ہے :

"{وَلِلْمُؤْمِنِينَ}أَيْ: كُلِّهِمْ".

(سورۃ ابراھیم،514/4،دار طيبة)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144405101564

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں