بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا واقعہ کربلا کا صحاح ستہ کی کسی کتاب میں تذکرہ ہے؟


سوال

کیا واقعہ کربلا کا صحاح ستہ کی کسی کتاب میں تذکرہ کیا گیا ہے؛ کیونکہ یہ سب  کتابیں اس واقعے کے بعد لکھی گئی  ہیں ؟ 

جواب

واقعہ کربلا کا ذکر صحاح ستہ (کتب ستہ)  میں نہیں ملتا، البتہ اہل سنت کی تاریخی کتابوں میں واقعہ کربلا کا ذکر موجود ہے، اردو میں اس واقعہ   کی تفصیل کے لیے    حکیم الاسلام قاری محمد طیب رحمہ اللہ کی کتاب ''شہیدکربلااور یزید''  نیز مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ کی کتاب  ''شہیدِ کربلا'' کا مطالعہ فرمائیں،  البتہ ان امور کے متعلق زیادہ گہرائی میں جانے  سے بچنا بہتر ہے۔

فقط  واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144501100889

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں