کیا وباء کی صورت میں سورہ ماعون پڑھنا ثابت ہے؟
سورۃ ماعون کا وباء کے موقع پر پڑھنے کا احادیث سے ثبوت ہمارے علم میں نہیں ہے، ممکن ہے کہ یہ عمل کسی بزرگ کے مجربات میں سے ہو، اور قرآن مجید کے پڑھنے میں خیریں ہی خیریں ہیں؛ اس لیے اگر وبا کے خاتمہ کی نیت سے اس کو پڑھا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144112201603
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن