بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 ربیع الاول 1446ھ 21 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا عشر نکالنے سے قبل مزدوری منہا کرنا درست ہے؟


سوال

 عشر کل گندم کا نکالا جائے یا اس کی مزدوری نکال کر باقی  گندم کا عشر نکالا جائے؟ میری گندم ہوئی ہے  61 من،  مزدوری 15 من ہے؟

جواب

واضح رہے کہ کھیتی کی تیاری میں جو اخراجات ہوتے ہیں، مثلاً: آب رسانی، مزدوری، کھاد وغیرہ انہیں آمدنی سے منہا کرکے عشر ادا نہیں کیا جائے گا، بلکہ مجموعی پیداوار میں سے عشر نکالنا ضروری ہو گا۔

اگر وہ زمین سال کے اکثر حصے میں قدرتی آبی وسائل (بارش، ندی، چشمہ وغیرہ) سے سیراب کی جائے تو اس میں عشر یعنی کل پیداوار کا دسواں حصہ (دس فیصد) واجب ہو گا، اور اگر وہ زمین مصنوعی آب رسانی کے آلات و وسائل مثلاً: ٹیوب ویل یا خریدے ہوئے پانی سے سیراب کی جائے تو اس میں نصف عشر یعنی کل پیداوار کا بیسواں حصہ (پانچ فیصد) واجب ہو گا۔

 لہذا صورتِ مسئولہ میں چوں کہ آپ کی پیداوار  61 من ہوئی ہوئی ہے، اس لیے عشر بھی 61 من کا ہی نکالا جائے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 326):
"(و) تجب في (مسقي سماء) أي مطر (وسيح) كنهر (بلا شرط نصاب) ......  (بلا رفع مؤن) أي كلف (الزرع) وبلا إخراج البذر". فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144108201450

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں