تھریشر والے کو دیےگندم پر عشر واجب ہے یا نہیں؟
واضح رہے کہ پیداوار پر عشر نکالتے وقت تھریشر کےاخراجات کو منہا نہیں کیا جاتا۔لہذاصورتِ مسئولہ میں زمین کی کل گندم کاعشر نکالناہوگا،تھریشر والےکو جو گندم مزدوری کے طور پر دی ہے،اسے پیداوار سے منہا نہیں کیا جاۓگا،بل کہ کل پیداوار پر عشر نکالنا ہوگا۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(و) يجب (نصفه في مسقي غرب) أي دلو كبير (ودالية) أي دولاب لكثرة المؤنة وفي كتب الشافعية أو سقاه بماء اشتراه وقواعدنا لا تأباه ولو سقى سيحا وبآلة اعتبر الغالب ولو استويا فنصفه وقيل ثلاثة أرباعه (بلا رفع مؤن) أي كلف (الزرع) وبلا إخراج البذرلتصريحهم بالعشر في كل الخارج."
(کتاب الزکاۃ،باب العشر،328/329/2،ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144511102316
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن