بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا ٹوتھ پیسٹ کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟


سوال

کیا ٹوتھ پیسٹ کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

اگر روزہ کے دوران ٹوٹھ پیسٹ کرنے سے اس کے ذرات حلق سے نیچے اتریں گے تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور اگر ذرات حلق سے نیچے نہیں اتریں گے تو بھی حلق سے نیچے جانے کے احتمال کی وجہ سے روزہ مکروہ ہوگا، اس لیے روزے کی حالت میں ٹوٹ پیسٹ استعمال کرنے سے  بچنا چاہیے، اور بہتر یہ ہے کہ  دن میں دانتوں کی صفائی کے لیے مسواک استعمال کیا جائے،جس سے روزہ  نہیں ٹوٹے گا، اور ٹوٹھ پیسٹ وغیرہ صبح صادق سے پہلے کرلیا جائے۔

رد المحتار میں ہے:

"(يفطر).....(إلا إذا مضغ بحيث تلاشت في فمه) إلا أن يجد الطعم في حلقه كما مر واستحسنه الكمال قائلا وهو الأصل في كل قليل مضغه (وكره) له (ذوق شيء و) كذا (مضغه بلا عذر)

(قوله: وهو) أي وجود الطعم في الحلق....... (قوله: وكره إلخ) الظاهر أن الكراهة في هذه الأشياء تنزيهية رملي."

(‌‌كتاب الصوم،باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده،مطلب فيما يكره للصائم ،‌‌ج:2،ص:416،ط:دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100124

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں