بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا صرف چار عورتیں نکاح کی گواہ بن سکتی ہے؟


سوال

کیا صرف چار عورتیں نکاح کی گواہ بن سکتی ہیں یا نہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ تنہا عورتوں کی گواہی نکاح میں شرعاً معتبر نہیں ہے؛ لہذا تنہا چار عورتیں نکاح کےلیے گواہ نہیں بن سکتی ہیں،ہاں اگر ایک مرد ہو اور ساتھ دو عورتیں ہوں تو پھر گواہ بن سکتے ہیں۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(و) شرط (حضور) شاهدين (حرين) أو حر وحرتين (مكلفين سامعين قولهما معًا) على الأصح."

(كتاب النكاح،  ج: 3، ص: 21، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144406100373

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں