بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 شوال 1445ھ 22 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا سلسلہ نقشبندیہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے؟


سوال

 کیا تصوف کے سلاسل میں سے سلسلہ نقشبندیہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے جا ملتا ہے؟

جواب

جی ہاں تصوف کے سلاسل میں سے سلسلہ نقشبندیہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔

تفسیر روح المعانی میں ہے:

"ومن هنا كانت سلاسل أهل الله عز وجل منتهية إليه (كرم الله وجهه) إلا ما هو أعز من بيض الأنوق، فإنه ينتهي إلى الصديق رضي الله تعالى عنه كسلسلة ساداتنا ‌النقشبندية نفعنا الله تعالى بعلومهم."

(سورة المائدة 5 : الآيات 59 إلى 66، ج: 3، ص: 339، ط: دار الكتب العلمية)

تفسیر مظہری میں ہے:

"ولعل المراد؛ لقوله - صلى الله عليه وسلم - ’’رجال من هؤلاء أبناء فارس‘‘ أكابر ‌النقشبندية فانهم من آل بخارا وسمرقند ونحو ذلك وهم منتسبون فى الطريقة الى سلمان الفارسي فانهم ينتسبون الى جعفر الصادق عن القاسم بن محمد عن سلمان عن أبى بكر الصديق عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم -."

(سورة الجمعة 62، الآية: 5، ج: 9، ص: 276، ط: مكتبة الرشيدية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144407101301

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں