بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا صدقہ بتاکر دینا چاہئے


سوال

اگر کوئی شخص کسی کوصدقہ دیتا ہےاوراس کو نہیں بتاتا کہ میں نے آپ کو صدقہ دیا ہے توکیا اس کا صدقہ ادا ہوجائے گا؟اگر صدقہ جس شخص کو دیا ہےاگروہ صدقہ نہیں کھاتا لیکن اس کو پتہ نہیں ہے کے یہ صدقہ ہے اوروہ کھا گیاہے توکیا اس کا ثواب ملے گایا نہیں اور دینے والے کو کیا گناہ ہوگا کیونکہ اس نے صدقہ نہ کھانے والے شخص کو صدقہ کھلایا ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں ،زکوٰۃ ،صدقہ فطراور منت وغیرہ سے ہٹ کر جوصدقات دئیے جاتے ہیں یہ صدقات نافلہ ہیں ،ان کا استعمال غریب اور صاحبِ حیثیت سب کے لیے جائز ہے۔ لہٰذا کسی کو صدقات نافلہ دئیے جائیں تو اس کا بتانا کوئی ضروری نہیں ہے،دینے سے صدقہ کا ثواب ملے گا اور دینے اورلینے والے دونوں کو گناہ نہیں ملے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200137

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں