بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا روزے کی حالت میں مشت زنی کرنے کی وجہ کفارہ لازم ہوگا؟


سوال

اگر کوئی شخص روزہ کی حالت میں جان بوجھ کر مشت زنی کرلے تو کیا اس پر کفارہ لازم ہو گا ؟

جواب

مشت زنی حرام ہے اور اس کے کرنے والے پر حدیث شریف میں لعنت آئی ہے،  روزے کی حالت میں مشت زنی کرنے کی قباحت مزید بڑھ جاتی ہے، مشت زنی کرنے سے روزہ فاسدہوجاتاہے اور اس کی قضا لازم ہوتی ہے؛ اس لیے  مشت زنی کے ذریعہ جتنے روزے فاسد کیے ہیں  اتنے ہی روزوں کی قضا لازم ہوگی ، کٖفارہ اس صورت میں لازم نہیں ہوگا، البتہ مذکورہ گناہ سرزد ہونے پر  صدق دل سے توبہ واستغفار لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201122

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں