بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا روح نکلنے کے بعد مردے کوغسل کا پتا چلتا ہے؟ کیا لوگوں کے رونے سے تکلیف ہوتی ہے؟


سوال

کیا روح نکلنے کے بعد مردے کو تکلیف ہوتی ہے اور مردہ محسوس کرتا ہے  کہ اسے نہلایا جا رہا ہے یا لوگ اس کے پاس رو رہے ہیں؟

جواب

بکر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب میت مرتی ہے تو اس کی روح ملک الموت کے ہاتھ میں رہتی ہے اور غسل اور کفن دیتے وقت جو کچھ کرتے ہیں وہ سب دیکھتی ہے ، اگر اس کو بات کرنے کی طاقت ہوتی تو لوگوں کو رونے اور چلانے سے منع کرتی ۔ایک دوسری روایت میں ہے کہ حضرت ابن دینار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جو شخص مرتا ہے اس کی روح ایک فرشتے کے ہاتھ میں رہتی ہے ،اپنے جسم کو دیکھتی ہے کہ کس طرح اس کو غسل دیا جارہاہے اور کس طرح کفن دیتے ہیں کیسے لے کر چلتے ہیں لاش ابھی غسل کے تختے پر ہوتی ہے کہ اس سے فرشتے کہتے ہیں کہ لوگ جو تیری تعریف کررہے ہیں سن لے۔مذکورہ روایات سے پتہ چلتا ہے کہ میت کی روح غسل و غیرہ کو دیکھتی ہے اور اسے پتا چلتاہے اور اسے لوگوں کے رونے سے تکلیف بھی ہوتی ہے۔

شرح الصدور بشرح حال الموتی و القبور میں ہے:

"عن أبي سعيد الخدري أن النبي صلى الله عليه وسلم قال إن الميت يعرف من يغسله ويحمله ويكفنه ومن يدليه في حفرته."

(باب ‌معرفة ‌الميت بمن يغسله ويجهزه وسماعه ما يقال فيه وما يقال له والجنازة مارة ص: ۱۰۰ ط: دارالمعرفة)

و فیہ ایضا:

"وأخرج إبن أبي الدنيا عن بكر بن عبد الله المزني قال بلغني أنه ما من ميت يموت إلا وروحه في يد ملك الموت فهم يغسلونه ويكفنونه وهو يرى ما يصنع به أهله فلو يقدر على الكلام لنهاهم عن الرنة والعويل."

(باب ‌معرفة ‌الميت بمن يغسله ويجهزه وسماعه ما يقال فيه وما يقال له والجنازة مارة ص: ۱۰۰ ط: دارالمعرفة)

وفیہ ایضا:

"وأخرج إبن أبي الدنيا عن عمرو بن دينار قال ما من ميت يموت إلا وهو يعلم ما يكون في أهله بعده وإنهم ليغسلونه ويكفنونه وإنه لينظر إليهم."

(باب ‌معرفة ‌الميت بمن يغسله ويجهزه وسماعه ما يقال فيه وما يقال له والجنازة مارة ص: ۱۰۰ ط: دارالمعرفة)

فقط و اللہ  اعلم 


فتوی نمبر : 144401101660

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں