بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا رات میں زوال کا وقت ہوتا ہے؟


سوال

کیا زوال کاوقت رات کو بھی ہوتاہے؟

جواب

زوال سے مراد سورج کا زوال ہوتا ہے جس کا تعلق دن سے ہے؛  لہذا رات میں زوال کا وقت نہیں ہوتا۔ بعض عوام میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ دن کی طرح رات میں بھی زوال ہوتاہے، اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ رات بارہ بجے نماز پڑھنا منع ہے، حال آں کہ اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ لہٰذا پوری رات میں کسی بھی وقت نفل یا قضا نماز پڑھنا بلاکراہت جائز ہے۔البتہ عشاء کی نماز  بلاعذر آدھی رات سے زیادہ تاخیر کرکے ادا کرنا مکروہ ہے، تاہم اس صورت میں بھی عشاء کی نماز ادا ہوجاتی ہے، اور اگر کسی عذر کی وجہ سے عشاء کی نماز میں تاخیر ہوجائے تو آدھی رات کے بعد بھی بلاکراہت اسے ادا کرنا جائز ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 371):
"ولايخفى أن زوال الشمس إنما هو عقيب انتصاف النهار بلا فصل". فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144109203039

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں