بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا قرآنِ کریم آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہے؟


سوال

 کیا قرآن آج بھی  اپنی اصلی حالت میں موجود ہے ؟ اگر ہے تو آدمی کو اس کا علم کیسے ہو گا کہ جو قرآن وہ پڑھ رہا ہے، یہ  وہی قرآن ہے، جس کو  رب تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم پر نازل فرمایا تھا۔

جواب

واضح  رہے کہ قرآنِ کریم آج بھی اسی اصلی حالت میں موجود ہے،جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا اور قرآن ِ کریم کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تبارک و تعالی  نے لیا ہے،باقی  اس بات کے علم کے لیے کہ" یہ وہی  قرآن کریم  ہے، جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا"، یہ   دلیل کافی ہے کہ قرآنِ کریم کو ہر زمانے میں لوگوں کی اتنی بڑی جماعت نےمن عن بغیر کسی رد وبدل کے  ایک ہی  طرح نقل کیا ہے، جن کا جھوٹ پر جمع ہونا محال ہے اور آج بھی تمام دنیا  میں جس قدر قرآن کریم موجود  ہیں، سب ایک ہی طرح کے ہیں، کسی میں کچھ فرق نہیں ہے۔

ارشادِ باری تعالی ہے:

{إِنَّا نَحنُ نَزَّلنَا ٱلذِّكرَ وَإِنَّا لَهُۥ لَحَٰفِظُونَ} [الحجر: 9]         

المختصر في أصول الحديث میں ہے:

"والخبر ‌المتواتر ما بلغت رواته في الكثرة مبلغا أحالت العادة تواطؤهم على الكذب ويدوم هذا فيكون أوله كآخره ووسطه كطرفيه ‌كالقرآن والصلوات الخمس ويدوم هذا فيكون أوله كآخره ووسطه كطرفيه ‌كالقرآن والصلوات الخمس۔"

(الباب الأول في أقسام الحديث وأنواعه: 65، ط: مكتبة الرشد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100938

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں