بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیاپیشاب کرنے سے دوبارہ غسل کرنا ضروری ہوتاہے؟


سوال

اگرغسل کرتے وقت پیشاب نکل جائے، توکیا غسل دوبارہ کرنا ہوگا؟

جواب

واضح رہے کہ پیشاب  کرنے سے غسل واجب نہیں ہوتا، لہذا  اگر غسل کرتے وقت پیشاب کے قطرات نکل جائیں ،تودوبارہ غسل کرنا لازم نہیں ہے، البتہ استنجاء کرکے غسل مکمل کرے

النتف فی الفتاوی میں ہے:

"فالفريضة على أربعة أوجه أحدها الغسل من الجنابة والثاني الغسل من الحيض والثالث الغسل من النفاس والرابع غسل المرأة التي نسيت أيام حيضها أو أوقات حيضها على الاختلاف."

(باب الغسل، ج:1،ص:29،ط:دار الفرقان / مؤسسة الرسالة - عمان الأردن)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402100936

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں