بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا پنج سورہ اور منزل سنت سے ثابت ہیں؟


سوال

کیا پنج  سورہ اور منزل پڑھنا سنت سے مروی ہے ؟ 

جواب

پنج سورہ سے مراد اگر وہ کتابچہ ہے جس میں سورہ یسین، سورہ رحمن، سورہ واقعہ، سورہ ملک اور سورہ مزمل یہ پانچ سورتیں ہیں،تو ان سورتوں کی فضیلت احادیث سے ثابت ہے مثلاسورہ ملک کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سونےسے پہلے اس کی تلاوت فرماتے تھے، اور جو کوئی عشاء کے بعد اس کی تلاوت کرے گا وہ قبر کے عذاب سے محفوظ رہے گا، اسی طرح دیگر سورتوں کے متعلق بھی وارد ہے ۔

منزل بنیادی طور پر چند آیات کا مجموعہ ہے، یہ آسیب، سحر اور بعض دوسرے خطرات سے حفاظت کے لیے ایک مجرب عمل ہے، القول الجمیل میں حضرت شاہ ولی اللہ قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں 'یہ تینتیس آیات ہیں جو جادو کے اثر کو رفع کرتی ہیں اور شیاطین، چوروں اور درندوں سے جانوروں  سے پناہ ہوجاتی ہے"، البتہ  اس کیفیت کے ساتھ کے ایک ساتھ پڑھا جائےیہ سنت سے مروی نہیں ہے اگر چہ ان  میں سے اکثر آیات کے فوائد بھی احادیث میں وارد ہیں ، جیسا کہ سورہ فاتحہ کے متعلق ہے کہ سورہ فاتحہ میں ہر بیماری سے شفا ہے۔ فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144408100658

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں