بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا اونٹ کی ہڈی کی تسبیح میں زیادہ ثواب ہے؟


سوال

اونٹ  کی   ہڈی  کے متعلق کیا حکم ہے؟ مطلب  اونٹ  کی  ہڈی  اگر  گھر میں رکھی جاۓ یا اس کی تسبیح بنائی  جاۓ تو زیادہ ثواب ملتا ہے یا گھر میں برکت  ہوتی ہے؟

جواب

 بعض لوگوں کا عقیدہ  ہے کہ اونٹ  کی ہڈی گھر  میں رکھنا جادو  سے   حفاظت کا ذریعہ  ہے  یا  برکت کا باعث ہے، اسی طرح اونٹ کی ہڈی کی تسبیح بنانے میں زیادہ  ثواب ہے،   یہ  بے بنیاد بات ہے،  رسولِ  اکرم  صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح  و  شام  کے  جو  اذکار سکھلائے ہیں، ان کا اہتمام کرنا چاہیے، ان میں برکات بھی ہیں اور شرور و بلیات سے حفاظت بھی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200436

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں