بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا نافرمان بیٹے کی دعا قبول ہوگی؟


سوال

اگر کوئی شخص اپنے باپ کا نافرمان ہو اور ان کا باپ اچانک وفات پا جائے اور اس کو راضی نہ کرسکے تو کیا اس شخص کی دعا قبول نہیں ہوتی؟

جواب

واضح رہے کہ شریعت مقدسہ نے مسلمان کی قبولیتِ دعا کی لیے  چند شروط ذکر  کی ہیں:

1:صدق دل سے دعا کی جائے،2:قبول ہونے کی جلدی نہ کی  جائے،3:کسی حرام اور ناجائز چیز کو طلب نہ کیاجائے،4:اور حلال کھانے پینے کا اہتمام کیا جائے ، مذکورہ  شروط کی رعایت کرتے ہوئے اگر کوئی مسلمان  دعا کرےگا تو ان شاء اللہ اس کی دعا قبول ہوگی۔

صورتِ مسئولہ میں والدین کی نافرمانی کبیرہ گناہوں میں سے ہے، والدین کی نافرمانی پر بہت ساری وعیدیں بھی آئی ہیں، تاہم   اگر نافرمان شخص  اپنے والدین کو زندگی راضی نہ کرسکے، یہاں تک کہ ان کا انتقال ہوجائے تو اس کی دعا قبول ہوگی, بشرطیکہ صدق دل سے توبہ کرے، ان کے لیے استغفار کرے اور دعا کی شروط کی رعایت کرے۔

مرقاۃ المفاتیح میں  ہے:

"قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - " يستجاب للعبد ": أي: بعد ‌شروط ‌الإجابة " ما ": ظرف يستجاب بمعنى المدة أي: مدة كونه " لم يدع بإثم ": مثل أن يقول: اللهم قدرني على قتل فلان وهو مسلم، أو اللهم ارزقني الخمر... وأمثال ذلك من المستحيلات، كرؤية الله يقظة في الدنيا،..." أو قطيعة رحم ": نحو: اللهم باعد بيني وبين أبي فهو تخصيص بعد تعميم " ما لم يستعجل ": قال الطيبي: الظاهر ذكر العاطف في قوله: ما لم يستعجل، لكنه ترك تنبيها على استقلال كل من القيدين أي: يستجاب ما لم يدع، يستجاب ما لم يستعجل. (قيل: يا رسول الله ما الاستعجال؟ قال: يقول) : أي: الداعي (قد دعوت، وقد دعوت) : أي: مرة بعد أخرى يعني مرات كثيرة، أو طلبت شيئا وطلبت آخر... " ويدع الدعاء ": أي: يتركه مطلقا، أو ذلك الدعاء. ولا ينبغي للعبد أن يمل من الدعاء، لأنه عبادة، وتأخير الإجابة إما لأنه لم يأت وقته ; لأن لكل شيء وقتا مقدرا في الأزل، أو لأنه لم يقدر في الأزل قبول دعائه في الدنيا فيعطى في الآخرة من الثواب عوضه، أو يؤخر دعاؤه ليلح ويبالغ في الدعاء، فإن الله يحب الملحين في الدعاء، ولعل عدم قبول دعائه بالمطلوب المخصص خير له من تحصيله، {والله يعلم وأنتم لا تعلمون} . (رواه مسلم)."

(کتاب الدعوات، ج:4، ص:1425، ط:دار الفکر)

حاشیۃ الطحطاوی میں ہے:

"ومن ‌شروط ‌الإجابة: إخلاص النية. ومنها: أن لا يستعجل الإجابة لحديث: "يستجاب لأحدكم ما لم يقل دعوت فلم يستجب لي"، وحضور القلب وأن لا يدعو بمحرم، ومنها: طيب المطعم والمشرب والملبس وأن يوقن الإجابة وأن لا يعلق بالمشيئة، وفي شرح الأربعين النووية للشرخيتي أن من التعليق قوله: "اللهم عاملنا بما أنت أهله كأنه -والله تعالى أعلم- يقول: "إن عاملتنا بما أنت أهله، ومنها أن لا يدعو بمستحيل. قوله: " إن هذا كتاب ": مقول القول قوله: " صغير حجمه ": أي جسمه أي بالنسبة للشرح."

(خطبة الكتاب، ص:15، ط:دار الکتب العلمیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406101313

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں