بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا معتکف پانی کے لئے موٹر آن آف کر سکتا ہے؟


سوال

کیا معتکف پانی کے لیے موٹر آن آف کر سکتا ہے؟

جواب

اگرمعتکف کو پانی کی ضروت ہے اور مسجد میں  پانی ختم ہوگیا ہے  جب کہ  مسجد میں خادم،مؤذن یا کوئی غیر معتکف شخص بھی موجود نہیں ہے تو اس صورت میں  معتکف کے لیے موٹر چلانے کےلیے مسجد کی  حدود سے نکل کر موٹر آن کرنے کی اجازت ہے بشرط یہ ہے کہ درمیان میں کہیں بلا ضرورت نہ ٹھہرے۔البتہ موٹر بند کرنے کے لیے معتکف کا مسجد کی حدود سے نکلنا جائز نہیں ہے۔

البحر الرائق شرح کنز الدقائق میں ہے:

"(قوله: ولا يخرج منه إلا لحاجة شرعية كالجمعة أو طبيعية كالبول والغائط) أي لا يخرج المعتكف اعتكافا واجبا من مسجده إلا لضرورة مطلقة لحديث عائشة «كان - عليه السلام - لا يخرج من معتكفه إلا لحاجة الإنسان» ولأنه معلوم وقوعها ولا بد من الخروج في بعضها فيصير الخروج لها مستثنى ولا يمكث بعد فراغه من الطهور؛ لأن ما ثبت بالضرورة يتقدر بقدرها."

(کتاب الصوم،باب الاعتکاف،ج2،ص325،ط؛دار الکتاب الاسلامی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309101344

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں