موبائل میں جو قرآن مجید کی ایپلی کیشن ہوتی ہے، اس میں تلاوت کرنے کے لیے وضو ضروری ہے یا نہیں؟
موبائل میں قرآن مجید کی تلاوت کرنا جائز ہے، البتہ موبائل کی اسکرین پر اگر قرآنِ کریم کھلا ہوا ہو تو اسکرین پر جہاں قرآن کریم کی آیت ظاہر ہورہی ہوں اس جگہ کو وضو کے بغیر چھونا جائز نہیں، اس کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو مختلف اطراف سے چھونا جائز ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(و) يحرم (به) أي بالأكبر (وبالأصغر) مس مصحف: أي ما فيه آية كدرهم وجدار، وهل مس نحو التوراة كذلك؟ ظاهر كلامهم لا، (إلا بغلاف متجاف) غير مشرز."
(شامی 1 / 173، کتاب الطہارۃ، سنن الغسل، ط: سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144206200721
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن