بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 رمضان 1445ھ 19 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا میاں اپنی بیوی کا غلام بن جائے؟


سوال

کیا یہ حدیث صحیح ہے: شریف آدمی پر اس کی بیوی حاوی ہو جاتی ہے۔ اور وہ شخص کمینہ ہے جو اپنی بیوی کو سو فیصد کنٹرول کر لے۔ اگر یہ حدیث صحیح ہے، تو اس کی تشریح بھی کر دیں۔ کیا مرد اپنی بیوی کا غلام بن جائے۔

جواب

تلاش کے باوجود ان الفاظ کے ساتھ ایسی کوئی حدیث نظر سے نہیں گزری۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق میاں بیوی کے رشتے میں قانونی ضابطوں کی بجائے اخلاقی معیاروں کی پاسداری مطلوب ہے۔ میاں بیوی میں سے ہر ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے، اور اپنے حقوق کے مطالبے کے بارے میں درگزر کرنے کا رویہ اپنانے کی ٹھان لے تو نہ میاں کو بیوی سے شکوہ ہوگا اور نہ بیویکومیاں سے۔


فتوی نمبر : 143605200001

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں