بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا میسج کے ذریعہ طلاق واقع ہوجاتی ہے؟


سوال

میرے داماد  نے میری بیٹی کو یہ الفاظ میسج کئے "اور لے تیسرا طلاق بھی، تو اس ہی لائق ہے"، کیا ان الفاظ سے طلاق واقع ہوجاتی ہے یا نہیں؟ اور اس سے پہلے دو طلاقیں اس نے دی ہے،

جواب

صورتِ مسئولہ میں  اگر سائل کا بیان واقعی درست ہو   اور سائل کے داماد نےسائل کی بیٹی کو میسج پر یہ الفاظ لکھ کر بھیجے  "اور لے تیسرا طلاق بھی، تو اس ہی لائق ہے" اور اس سے قبل دو طلاقیں بھی دے چکا تھا ،تو  شرعاً سائل کی بیٹی پر  تینوں طلاقیں واقع ہوگئیں، اور وہ  اپنے شوہر  پر حر مت مغلظہ کے ساتھ حرام ہوگئی،  نکاح ختم ہو گیا ، اب شوہر کا    رجوع یا  دوبارہ  نکاح کرنا جائز نہیں ہے،مطلقہ اپنی عدت (پوری تین ماہواریاں اگر حمل نہ ہو اور اگر حمل ہو تو بچے کی پیدائش تک)گزار کر دوسری جگہ  شرعاًنکاح کرسکتی ہے،البتہ عدت گزارنے کے بعدمطلقہ  اگر کسی دوسرے شخص سے نکاح کرے اور وہ اس سے صحبت (ہم بستری ) کرے اس کے بعد وہ دوسرا شخص اس کو طلاق دے دے یا وہ طلاق لے لے یا  اس کے شوہر کا انتقال ہو جائے تو اس کی عدت گزار کر عورت  اپنے سابقہ شوہر سے دوبارہ شرعاً  نکاح کر سکتی ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(ويقع طلاق كل زوج بالغ عاقل) ولو تقديرا بدائع، ليدخل السكران (ولو عبدا أو مكرها)."

(کتاب الطلاق،ج:3،ص:235، ط:سعید) 

 فتاوی عالمگیری میں ہے:

"وإن كانت ‌مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو ثم المرسومة۔۔۔بأن كتب أما بعد فأنت طالق فكلما كتب هذا يقع الطلاق وتلزمها العدة من وقت الكتابة."

(کتاب الطلاق،باب الصریح،ج:1،ص:378،ط:دار الفکر)

وفیہ ایضاً:

"إذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها، وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية."

( کتاب الطلاق، الباب السادس في الرجعة وفيما تحل به المطلقة وما يتصل به، ج: 1،ص:472، ط: دار الفکر) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100177

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں