بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا میں آپ کی ویب سائٹ سے مسائل پڑھ کر آگے بیان کر سکتا ہوں؟


سوال

میں ایک عالم ہوں ،میں جاننا چاہتا ہوں کہ آپ کے ویب سائٹ میں پڑھے ہوئے مسائل دوسرے سے بیان کر سکتا ہوں کیا؟

جواب

 جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی کی یہ ویب سائٹ آفیشل ویب  سائٹ  ہے، اور اس سائٹ سے شائع ہونے والے شرعی مسائل کے جوابات باقاعدہ  دار الافتاء سے تصدیق کے بعد ہی شائع کیے جاتے ہیں، لہٰذا شرعی حکم سے متعلق جاری ہونے والے جوابات فتویٰ  کی حیثیت رکھتے ہیں،  یہ صرف معلوماتی جوابات نہیں ہیں،   ویب سائٹ کا دار الافتاء سیکشن  در حقیقت جامعہ ہٰذا کے دار الافتاء کا ہی شعبہ ہے، جس میں دار الافتاء کے نظم کے تحت  مجیب مفتی   جواب لکھتے ہیں، اور پھر تصحیح کے مرحلے سے گزرنے کے بعد تیسرا اور آخری مرحلہ تصدیق کا ہوتاہے، لہٰذا  اس ویب سائٹ میں مذکورہ مسائل آپ دوسروں سے بیان کر سکتے ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے اس لنک پر موجود جواب دیکھیں:

جامعہ ہٰذا کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے جواب کی حیثیت


فتوی نمبر : 144406101287

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں