بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا لاعلمی کی وجہ سے ناپاکی کی حالت میں نماز وغیرہ عبادات ادا کرنے کی وجہ سے آدمی گناہ گار ہوگا؟


سوال

میرے کپڑوں منی کا نشان تھا میں نے نہیں دیکھا تھا اور نہ  میں سمجھ رہا تھا کہ رات کو بدخوابی ہوئی ہے، لیکن ایک دو دن بعد دیکھا کہ رات کے پہننے  والوں کپڑوں پر منی کا نشان ہے، اورپھر غسل بھی کیا ، لیکن اس دوران روزے بھی رکھے ہیں اور نمازیں بھی پڑھی ہیں، اور قرآن مجید  کی تلاوت بھی کی  ہے تو کیا اس پر میرے لیے کوئی گناہ تو نہیں؟

جواب

لاعلمی کی وجہ سے   آپ پر کوئی گناہ نہیں، البتہ نمازوں کی قضا  ضروری ہے۔

عن أبي ذر الغفاري، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : "إن الله قد تجاوز عن أمتي الخطأ والنسيان وما استكرهوا عليه".

أخرجه ابن ماجه في سننه في  باب طلاق المكره والناسي  (3/ 200) برقم (2043)،ط. دار الرسالة العالمية، الطبعة: الأولى، 1430 هـ - 2009 م) 

فقط، والله أعلم


فتوی نمبر : 144209200812

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں