بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیابارش کے وجہ سے گھرمیں نمازپڑھناجائز ہے؟


سوال

 میرے والد صاحب بزرگ ہیں ،وہ ہمیشہ سے نماز مسجد میں ادا کرتے ہیں ،مگر جب کبھی بارش ہو جاۓ تو ایک تو پھسلن کی وجہ سے گرنے کا خطرہ ہوتا ہے ،دوسرا بارش کا پانی گلی میں جمع ہو ،تو ایسی صورت حال میں گھر نماز پڑھنے کی شرعی حیثییت کیا ہے؟

جواب

 صورت مسئولہ میں سائل کےوالد کو بارش میں پھسلن کی وجہ سےگرنے کاخطرہ ہو یا راستہ میں زیادہ پانی جمع ہونے کے وجہ سےمسجدتک جانادشوارہو تو وہ عذر کی بنیادپر گھر میں نماز پڑھ سکتے ہیں ۔

الدرمع الرد میں ہے: 

"(فلا تجب على مريض ومقعد وزمن ومقطوع يد ورجل من خلاف) أو رجل فقط، ذكره الحدادي (ومفلوج وشيخ كبير عاجز وأعمى) وإن وجد قائدا (ولا على من حال بينه وبينها مطر وطين،وبرد شديد وظلمة كذلك) وريح ليلا لا نهارا، وخوف على ماله، أو من غريم أو ظالم، أو مدافعة أحد الأخبثين، وإرادة سفر، وقيامه بمريض، وحضور طعام (تتوقه).

قوله ولا على من حال بينه وبينها مطر وطين) أشار بالحيلولة إلى أن المراد المطر الكثير كما قيده به في صلاة الجمعة. وكذا الطين وفي الحلية، وعن أبي يوسف: سألت أبا حنيفة عن الجماعة في طين وردغة، فقال: لا أحب تركها. وقال محمد في الموطأ: الحديث رخصة، يعني قوله - صلى الله عليه وسلم - «إذا ابتلت النعال فالصلاة في الرحال» والنعال: هنا الأراضي الصلاب وفي شرح الزاهدي عن شرح التمرتاشي: واختلف في كون الأمطار والثلوج والأوحال والبرد الشديد عذرا وعن أبي حنيفة: إن اشتد التأذي بعذر قال الحسن: أفادت هذه الرواية أن الجمعة والجماعة في ذلك سواء."

(كتاب الصلاة،باب الامامة،ج:1،ص:555،ط:سعيد)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144401101203

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں