بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا کالا کوّا حلال ہے؟


سوال

کوّے کے متعلق سوال پوچھنا ہے؟ دو قسم کے کوے ہوتے ہے ،ایک کا سر سفید ہوتا ہے،اور ایک کوا بالکل کالا ہوتا ہے ، میں نے سنا ہے کہ بالکل کالا کوا حلال ہے؟

جواب

کوّے تین قسم کے ہوتے ہیں،وہ کوّا  جو صرف دانے کھاتا  ہو ،اس کا کھانا  بالاجماع حلال ہے،،اور وہ کوّا جو  کبھی دانہ اور کبھی مردار کھاتا ہو ،اس کا کھانا بھی حلال ہے،البتہ وہ کوا جو عموماً مردار  کھاتا ہے، ، اس کا کھانامکروہِ تحریمی  اور نا جائز ہے،(خواہ کوّے کا رنگ کالا ہو یا سفید ہو)۔

ہندیہ میں ہے:

"وما لا مخلب له من الطير، والمستأنس منه كالدجاج والبط، والمتوحش كالحمام والفاختة والعصافير والقبج والكركي والغراب الذي يأكل الحب والزرع ونحوها حلال بالإجماع، كذا في البدائع."

( کتاب الذبائح، 5 /289، دار الفکر )

فتاوی شامی میں ہے:

"قال في العناية: وأما الغراب الأبقع والأسود فهو أنواع ثلاثة: نوع يلتقط الحب و لايأكل الجيف وليس بمكروه. ونوع لا يأكل إلا الجيف وهو الذي سماه المصنف الأبقع وإنه مكروه. ونوع يخلط يأكل الحب مرة والجيف أخرى و لم يذكره في الكتاب، وهو غير مكروه عنده مكروه عند أبي يوسف اهـ والأخير هو العقعق كما في المنح وسيأتي."

(  کتاب الذبائح،4/ 305، ط: ایچ ایم سعید )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509101201

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں