بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا جس جگہ زیادہ بلیاں ہوں وہاں جھگڑے ہوتے ہیں؟


سوال

کیا جس جگہ زیادہ بلیاں  ہوں وہاں جھگڑے ہوتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ اللہ تعالیٰ نےحالات کو (خواہ اچھے ہوں یا بُرے) انسانی اعمال سے جوڑا اور وابستہ فرمایا ہے، چنانچہ انسان کے نیک وبداعمال کی نوعیت کے اعتبار سے احوال مرتب ہوتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید اور حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے احادیثِ مبارکہ میں اعمال کی حسبِ نوعیت تاثیرات کو مختلف پہلوؤں اور طریقوں سے بیان فرمایا ہے ۔لہذاجھگڑوں کاسبب انسان کے اعمال ہوتےہیں ، اس لیے یہ  کہناکہ جس جگہ بلیاں زیادہوں وہاں جھگڑے ہوتےہیں یہ کسی کااپناخیال ہوسکتاہے ، شرعی لحاظ سے اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308101774

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں