بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا جماع کے بعد غسل سے پہلے پیشاب کرنا ضروری ہے ؟


سوال

کیا بیوی سے صحبت کرنے کے بعد غسل کرنے سے پہلے پیشاب کرنا ضروری ہے؟

جواب

صحبت کرنے کے بعد غسل سے پہلے پیشاب کرنا ضروری نہیں ہے ،البتہ مناسب یہی  ہے کہ پیشاب یا چہل قدمی کرنے کے بعد غسل کیا جائے ،تاکہ منی کے جو قطرے عضو خاص میں رہ گئے ہوں ،پیشاب کے ذریعے ان کا خروج ہوجائے ،اگر پیشاب کیے بغیر غسل کرلیا ،اور چالیس قدم کے بقدر چلا بھی نہیں ،اور سویا بھی نہیں ،پھر منی کے قطرے نکلے تو دوبارہ غسل کرنا لازم ہوگا۔

البحر الرائق  میں ہے:

"ان ‌المجامع إذا اغتسل قبل أن يبول أو ينام ثم سال منه بقية المني من غير شهوة يعيد الاغتسال عندهما خلافا له فلو خرج بقية المني بعد البول أو النوم أو المشي لا يجب الغسل إجماعا."

(كتاب الطهارة، ج:1، ص:58، ط:دار الكتاب الإسلامي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501102430

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں