بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جیز کیش میں 1000 روپے رکھنے پر جو ہمیں 20 فری منٹ دیتے ہیں وہ جائز ہے؟


سوال

جیز کیش میں 1000 روپے رکھنے پر جو ہمیں 20 فری(منٹ) دیتے ہیں،   وہ جائز ہے؟

جواب

 ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں رقم رکھوانا درحقیقت  قرض ہے، اور  قرض دینا تو  فی نفسہ جائز ہے، لیکن  کمپنی  اکاؤنٹ ہولڈر کو  مخصوص رقم جمع کرانے کی شرط پر جو  یومیہ   فری منٹس اور میسیجز وغیرہ   فراہم کرتی ہے  تو  چوں کہ کمپنی  یہ سہولیات مشروط طور پردیتی  ہے، اس  لیے یہ  شرعاً ناجائز ہے؛  کیوں کہ قرض پر شرط لگا کر نفع  کا  لین دین سود ہے،اور   چوں کہ اس صورت میں  مذکورہ اکاؤنٹ کھلوانا ناجائز سودی معاہدہ کےساتھ مشروط ہے ؛ اس لیے یہ اکاؤنٹ کھلوانا یا کھولنا ہی جائز نہیں ہوگا۔

"اعلاء السنن"میں ہے: 

" قال ابن المنذر: أجمعوا علی أن المسلف إذا شرط علی المستسلف زیادة  أو هدیة فأسلف علی ذلك، إن أخذ الزیادة علی ذلك ربا".

(کتاب الحوالة، باب کل قرض جر  منفعة (14 /513)، ط۔ إدارة القرآن) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200951

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں