بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا امام کا مقتدیوں کے بیچوں بیچ ہونا ضروری ہے؟


سوال

کیا امام کا مقتدیوں کے بیچوں بیچ ہونا ضروری  ہے؟

جواب

امام کا صفوں کے بیچ کھڑا  ہونا سنت ہے، بلا عذر   بیچ  سے ہٹ کر، دائیں بائیں کھڑا ہونا خلافِ سنت ہے۔ سنن ابی داؤد میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: امام کو درمیان میں (کھڑا) کیا کرو، اور صفوں میں خلا پُر کیا کرو۔

"وينبغي للإمام أن يقف بإزاء الوسط، فإن وقف في ميمنة الوسط أو في ميسرته فقد أساء لمخالفة السنة. هكذا في التبيين."

(الفتاوى لهندية: كتاب الصلاة،الباب الخامس في الإمامة وفيه سبعة فصول،  الفصل الخامس في بيان مقام الإمام والمأموم (1/ 89)،ط. رشيديه)

فقط، واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201576

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں