بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا ہم ڈاکٹر ذاکر نایئک کی پیروی کر سکتے ہیں


سوال

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بارے میں پوچھنا ہے کہ وہ کیسے ہیں اور کیا ہم اس کی پیروی کر سکتے ہیں؟۔ میں نے علماء دیوبند سے سنا ہے کہ وہ صحیح عالم نہیں ہیں ہم ان کی پیروی نہیں کر سکتے۔برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

جواب

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ادیان ومذاہب کے بارے میں کافی معلومات ہیں اور تقابل ادیان پر مہارت ہے،لھذا اس سلسلے میں تو انکی بات قبول کی جا سکتی ہے لیکن حدیث اور فقہ میں انکی علمیت اس درجے کی نہیں،اور ضروری بھی نہیں کہ ہر شخص ہر علم میں کامل مہارت رکھتا ہو اس لئیے دینی مسائل کے بارے میں انکی آراء کسی مستند عالم دین سے تحقیق کی جائے اور اسکے بعد عمل کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200452

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں