جو معمولات ہمارے پیر صاحب جن سے ہمارا اصلاحی تعلق ہے نے ہمیں دیے ہیں، کیا ہم ان کو اجتماعی طور پر کرسکتے ہیں؟
جس شیخ سے آپ کا اصلاحی تعلق ہے اُن کے بتائے ہوئے معمولات کا طریقۂ کار جاننےکے بارے میں آپ اپنے شیخ سے رجوع کرلیں، وہ آپ کو جو طریقۂ کار بتائیں اس کے مطابق عمل کریں، اپنی مرضی پر نہ چلیں، شیخ کی تمام تر (جائز و درست) ہدایات پر عمل کریں، تاکہ آپ کو مکمل فائدہ ہوسکے۔
تلازم الشریعة و الطریقة میں ہے:
"أكبر شيئ في الأشغال ذكر الله، و أهم شيئ في الأذكار كلها هو "لاإله إلا الله"، لذالك يهتم في جميع طرق الصوفية بالذكر بهذه الكلمة الشريفة وإن اختلفت الهيئة والطريقة في الذكر عند أحدهم عن الآخر كما أنه يوجد باستمرار الاختلاف في محتويات الأدوية وتركيباتها عند الأطباء."
(الأشغال والأحوال، ص: 154، ط: مكتبة الحرمين)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144404100550
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن