بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا حالت احرام میں چوٹ لگنے سے دم واجب ہو گا؟


سوال

 حالتِ  احرام میں چوٹ لگنے سے خون نکل آئے اور خون بہنا شروع ہوجائے تو  کیا دم واجب ہوگا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اس سے دم واجب نہیں ہو تا، نہ  کو ئی صدقہ واجب ہو تا ہے ۔ 

فتاوی عالمگیری میں ہے :

"ولا بأس ‌للمحرم ‌أن ‌يحتجم أو يفتصد أو يجبر الكسر أو يختتن".

(کتاب المناسک،224/1،دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410101246

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں