بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا حجاج کافر تھا؟


سوال

حجاج بن یوسف ثقفی کے بارے میں معلوم کرنا تھا کہ یہ مسلمان تھا یا کافر؟  سنا ہے یہ بہت ظالم تھا اور ظلم کی ایک تاریخ اس نے رقم کی؟ اور سنا  ہے کہ یہ محمد بن قاسم جو فاتحِ  سندھ تھے، ان کا چچا تھا؟

جواب

1- جس طرح مشہور ہے کہ حجاج بن یوسف ثقفی ظالم تھا،  تاریخ کے مطالعہ سے یہ بات  واضح ہوجاتی ہے کہ  واقعی حجاج نے بہت ظلم کیا ہے، تاہم  حجاج بن یوسف ثقفی کافر نہیں تھا، بلکہ فاسق تھا، بعض صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعین رحمہم اللہ نے بامر مجبوری اس کی اقتدا  میں نماز بھی پڑھی ہے،  اگر ان کے نزدیک یہ کافر  ہوتا تو اس کی اقتدا  میں نماز نہ ادا فرماتے۔

2- محمد بن قاسم  کے دادا محمد  اور حجاج بن یوسف کے والد یوسف یہ دونوں حکم کے  بیٹے  ہیں، اس حساب سے محمد بن قاسم حجاج بن یوسف کے چچا زاد بھائی  قاسم کے بیٹے ہیں ۔دونوں کا سلسلہ نسب حسب ذیل ہے :

محمد بن القاسم بن محمد بن الحكم بن أبي عقيل بن مسعود بن عامر بن معتب بن مالك بن كعب بن عمرو بن سعد بن عوف بن ثقيف، الثقفي.

"الحجاج بن يوسف بن الحكم بن أبي عقيل بن مسعود بن عامر بن معتب بن مالك بن كعب بن عمرو بن سعد بن عوف بن ثقيف وهو قسي بن منبه بن بكر بن هوازن أبو محمد الثقفي ، سمع ابن عباس ، وروى عن أنس ، وسمرة بن جندب ، وعبد الملك بن مروان ، وأبي بردة بن أبي موسى . وروى عنه أنس بن مالك ، وثابت البناني ، وحميد الطويل ، ومالك بن دينار ، وجراد بن مجالد ، وقتيبة بن مسلم ، وسعيد بن أبي عروبة ، قاله ابن عساكر."

(البدايةوالنهاية 12/ 507)

حلبی کبیری ص۵۱۴، باب الامامة، الرابع فی الاولی بالامامۃ الخ، مطبوعه سهیل اکیڈمی لاہور:

"کیف وقد صلی الصحابة والتابعون خلف الحجاج وفسقه مالایخفی."

=تقریرات رافعی ص۱/۶۸، باب الامامۃ، قولہ: ولایجب الخروج علیہ، مطبوعہ سعید کراچی.

=البحرالرائق کراچی ص۱/۳۴۸، باب الامامۃ.

=مرقاۃ شرح مشکوۃ ص۲/۹۳، باب الامامۃ، الفصل الثانی.

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200639

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں