بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 رجب 1446ھ 20 جنوری 2025 ء

دارالافتاء

 

کیا غسل کرنے سے نہانے والا برتن ناپاک ہوجاتا ہے؟


سوال

کیا  غسل کرنے سے نہانے والا برتن ناپاک ہوجاتا ہے؟

جواب

غسل کی پاکی  حاصل کرنے کے دوران اگر بدن کےچھینٹیں برتن  میں گریں،تو برتن اور اس  کا پانی ناپاک نہیں ہوگا، لہذا اس سے غسل کرنا جائز ہوگا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"جنب اغتسل فانتضح من غسله شيء في إنائه لم يفسد عليه الماء."

(کتاب الطهارة، الباب الثالث في المياه، الفصل الثاني، ج:1، ص؛23، ط: دار الفکر بیروت)

مبسوطِ سرخسی میں ہے:

"(جنب) ‌اغتسل ‌فانتضح من غسله في إنائه لم يفسد عليه الماء لقول ابن عباس - رضي الله تعالى عنهما - ومن يملك سيل الماء. ولما سئل الحسن عن هذا فقال إنا لنرجو من رحمة الله ما هو أوسع من هذا، أشار إلى أن ما لا يستطاع الامتناع منه يكون عفوا فإن كان ذلك الماء يسيل في إنائه لم يجز الاغتسال بذلك الماء يريد به أن الكثير يمكن التحرز عنه فلا يجعل عفوا، والحد الفاصل بين القليل، والكثير إن كان يستبين مواقع القطر في الإناء يكون كثيرا."

(کتاب الصلاة، باب الوضوء والغسل، ج:1، ص:46، ط: دار المعرفة - بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144607100182

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں