بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا گانے کو بغیر tone کے گا سکتے ہیں؟


سوال

کیا گانے کو بغیر tone کے گا سکتے ہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ موسیقی، گانا بجانا اور سننا  شریعت میں  حرام ہے، رہی بات toneکے بغیر گانے کے اشعار گانے یا سننے کی تو اس کا مدار ان اشعار کی معنویت پر ہے، اگر اشعار بیہودہ گوئی اور کسی قسم کی ناجائز بات پر مشتمل نہ ہوں  تو محض ان کا پڑھنا اورسننا جائز ہے، ورنہ ناجائز ہوگا۔

ارشاد باری تعالی ہے:

"وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِ اللهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّخِذَهَا هُزُوًا أُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُهِينٌ۔ [ لقمان : 6 ]"

ترجمہ: اور بعض آدمی  ایسا  بھی ہے جو ان باتوں کا خریدار بنتا ہے جو اللہ سے غافل کرنے والی ہیں، تاکہ اللہ کی راہ سے بے سمجھے بوجھے  گم راہ کرے اور اس کی ہنسی اڑادے ، ایسے لوگوں کے لیے ذلت کا عذاب ہے۔(بیان القرآن)

تفسير ابن كثيرمیں ہے:

"قال ابن جرير: حدثني يونس بن عبد الأعلى، أخبرنا ابن وهب، أخبرني يزيد بن يونس، عن أبي صخر، عن أبي معاوية البجلي، عن سعيد بن جبير، عن أبي الصهباء البكري، أنه سمع عبد الله بن مسعود -وهو يسأل عن هذه الآية:وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ- فقال عبد الله: الغناء، والله الذي لا إله إلا هو، يرددها ثلاث مرات."

(سورة لقمان (31) : الآيات 1 إلى 5، 6/ 295، ط: دار الكتب العلمية)

فتاوی شامی میں ہے:

"وأشعار العرب لو فيها ذكر الفسق تكره اهـ أو لتغليظ الذنب كما في الاختيار أو للاستحلال كما في النهاية۔۔۔

و فی الرد تحته: قوله تكره) أي تكره قراءتها فكيف التغني بها. قال في التتارخانية: قراءة الأشعار إن لم يكن فيها ذكر الفسق والغلام ونحوه لا تكره۔۔۔  وقال في تبيين المحارم: واعلم أن ما كان حراما من الشعر ما فيه فحش أو هجو مسلم أو كذب على الله تعالى أو رسوله - صلى الله عليه وسلم - أو على الصحابة أو تزكية النفس أو الكذب أو التفاخر المذموم، أو القدح في الأنساب، وكذا ما فيه وصف أمرد أو امرأة بعينها إذا كانا حيين، فإنه لا يجوز وصف امرأة معينة حية ولا وصف أمرد معين حي حسن الوجه بين يدي الرجال ولا في نفسه."

(کتاب الحظر و الاباحة، 6/ 350، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100401

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں