بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا فریج  حوائج اصلیہ میں داخل ہے؟


سوال

کیا فریج  حوائج اصلیہ میں داخل ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جو چیزیں انسان کے استعمال میں ہوں اور انسان کو اس کے استعمال کی حاجت پیش آتی ہو اور وہ اشیاء تجارت کے لیے نہ ہوں، وہ نصاب کے باب میں  ضرورت اور حاجت کے سامان میں داخل ہیں اور فریج بھی چوں کہ  ضرورت کا سامان ہے؛ اس لیے گھر میں موجود فریج (یعنی جو تجارت کی غرض سے نہ رکھا ہو) حوائجِ اصلیہ میں شمار ہو گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 262):

"فارغ (عن حاجته الأصلية) لأن المشغول بها كالمعدوم. وفسره ابن ملك بما يدفع عنه الهلاك تحقيقا كثيابه أو تقديرا كدينه ...... (فلا زكاة على ..... ثياب البدن....  وأثاث المنزل ودور السكنى ونحوها."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200208

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں